اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نومبر 2024 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 9 کشمیری شہید

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے چار کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ اس دوران 12 کشمیری شدید زخمی ہوئے

شیعہ نیوز: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر 2024 میں ایک خاتون سمیت 9 کشمیری شہید کر دیے گئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے چار کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ اس دوران 12 کشمیری شدید زخمی ہوئے جبکہ 160 افراد کو جن میں زیادہ تر حریت کارکن تھے، کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری خوارج کے ہاتھوں شہید آصف رضا کے جسد کی توہین

بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کو گرفتار اور زخمی کیا۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے تین بچے یتیم ہو گئے۔

بھارتی جارح افواج  نے ان کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔ در ایں اثناء بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے زمینوں، مکانات اور دکانوں سمیت 140 جائیدادیں زبردستی ضبط کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button