اہم پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بڑی جیل بن چکی ہے ، چیئرمین کشمیر کمیٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بڑی جیل بن چکی ہے ، پاکستانی ہر قربانی دےکرکشمیریوں کا ساتھ دینگے، یہ ہمارا امتحان ہے ۔

زرائع کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے، ہمارا امتحان ہے ہم کیسے کشمیریوں کو حق دلا سکتے ہیں، ہم پاکستانی ہر قربانی دےکرکشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔یہ بات ثابت ہوچکی کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا،اقوام متحدہ نے کہا کشمیری عوام کے ووٹ سے مسئلہ حل کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، کشمیر میں بھارتی اپوزیشن کے وفد کو بھی نہیں جانے دیا گیا ، کشمیری عوام کیسے رہ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں ، کاش آج عالم اسلام اکٹھا ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button