
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاراچنار، میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شیعہ شہید
شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گاڑی اور مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کرم محمد عمران نے بتایا کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔