اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سری لنکا میں بھی شریف خاندان کی طرح ایک طبقہ حکمران بنا بیٹھا تھا، عمران خان

شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں شریف خاندان کی طرح ایک طبقہ حکمران بنا بیٹھا تھا، وہ اربوں پتی بن گئے اور اب سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا۔

لیہ میں عوامی جلسہ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ ’کرائم منسٹر‘ اور اس کے بیٹے پر 16ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں دراصل ہمارا مقابلہ لوٹوں اور الیکشن کمیشن سے ہے، ن لیگ نے آتے ہی 1100ارب کرپشن کے کیس معاف کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر مریم نواز حمزہ شہباز سے چھپ چھپ کرملتے رہے، ان کی دھاندلی روکنے کیلئے ہم اپنے پولنگ ایجنٹس کی تیاری کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ عورتوں کے پولنگ اسٹیشن پر یہ آراو کو پیسے دیتے ہیں، ہم نے الیکشن ملک کے مستقبل کے لیے جیتنا ہے، ہم نے امریکیوں کے غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنوں نے گھرگھر جا کر لوگوں کوووٹ کیلئے نکالنا ہے، اتوار کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، میرجعفر،میرصادق ملک پر چور اور ڈاکو مسلط کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ ’جوخاتون اشتہاروں میں ہےان سے سچ نہیں بولا جاتا، منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجتے ہیں اور پھر کہتے ہیں میں مانگنے تو نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف آئے تو لوگ سمجھتے تھے کوئی بہت بڑا افلاطون ہے،شہبازشریف اربوں روپے کے اشتہاروں میں اپنے ترقی دکھا رہے تھے،اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، سازش کے تحت جن چوروں کو ہم پر بٹھایا ہے یہ بربادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button