مشرق وسطی

شام میں ایک بار پھر تکفیری دہشتگرد ٹولے آپس میں لڑ پڑے

شیعہ نیوز: لاذقیہ کے مضافات میں واقع ’جبل الترکمان‘ کے قریب کے علاقوں پر جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں کے قبضے کے بعد، ’الترکی‘ نامی گروہ کے عناصر اس علاقے کے کچھ ٹیلوں سے پیچھے ہٹ گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں نے ’جبل الترکمان‘ علاقے میں متعدد چیچن، ترک اور آذری عناصر کو پکڑ لیا اور کچھ کو مار ڈالا۔ کچھ ذرا‏‏ئع نے لاذقیہ کے مشرقی مضافات میں وا‏قع ’جسر الشغور‘ میں جبہۃ النصرہ اور جنداللہ نامی ٹولوں کے دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔ اسی طرح ادلب کے مغربی مضافات میں بھی جبہۃ النصرہ اور دوسرے دہشتگرد گروہوں میں جھڑپ کی رپورٹ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جبہۃ النصرہ کے دہشتگرد، شامی فوج اور استقامتی محاذ کی فورسز کے ہاتھوں بھاری شکست سے دوچار ہو چکے ہیں اور ترکی کی حمایت سے ادلب سمیت ڈی اسکلیشن زون یا کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں موجود ہیں اور آئے دن تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button