زمانہ غیبت کبری میں نظام ولایت فقیہ سے متمسک رہنا واحد راہ نجات ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:قم المقدسہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ مجلس وحدت ملسمین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پرعلماء طلاب اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں نظام ولایت الہی اور نظام طاغوت کے بارے گفتگو فرمائی اور زمانہ غیبت کبری میں نظام ولایت فقیہ سے متمسک رہنے کو واحد راہ نجات قرار دیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں متنازعہ ترمیمی بل اور مجلس وحدت المسلمین کی اس مسئلہ کے حوالے سے شب و روز کاوشوں کا مفصل تذکرہ کیا۔
آپ نے بل کی واپسی کو مجلس وحدت المسلمین کی انتھک کاوشوں ، مجلس وحدت اور تحریک انصاف کے سیاسی الائنس اور ملت کے تمام طبقات بالخصوص علماء و ذاکرین کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔
قائد وحدت نے متنازعہ ترمیمی بل کے مقابلے کے لیے مستقبل کے پلان ، ربیع الأول میں ہونے والی وحدت کانفرنسز اور پاکستان میں امریکی غلامی کے خلاف چلنے والی تحریک کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی