اربعین آپریشن میں صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی، حزب اللہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سوشل میڈیا شعبے کے انچارج نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یوم اربعین آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپرشن میں صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی۔
حزب اللہ لبنان کے سوشل میڈیا شعبے کے انچارج حسین رحال نے کہا کہ حزب اللہ نے یہ آپریشن انجام دے کر تاریخی کارنامہ رقم کیا اور غاصب صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی۔
یہ بھی پڑھیں : جنین بٹالین کا الدمج محورمیں قابض فوج پرحملے جاری رکھنے کا اعلان
انھوں نے کہا کہ آپریشن یوم اربعین نے صیہونی حکام کو حیرت زدہ کر دیا اور وہ حواس باختہ ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ لبنان کی تحریک استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت بالکل بے بس نظر آرہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس آپریشن کے بعد انکشاف کیا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں عام شہریوں کا قتل کرنے میں صیہونی جرم کے جواب میں پہلا مقصد تل ابیب کے قریب گلیلوت فوجی اڈے کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرا مقصد تل ابیب سے چالیس کلو میٹر اور لبنان سے پچہتر کلو میٹر کے فاصلے پر عین شمر اینٹی ایر کرافٹ مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔