مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جامع ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورت حال ميں اسنیپ بیک میکانزم کی کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

شیعہ نیوز: ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم ایک نئی مںھ زوری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کا مقابلہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ جے سی پی او اے کی موجودہ صورت حال میں اسنیپ بیک میکانزم کی کوئی قانونی دستاويز نہیں ہے کیونکہ امریکہ کے معاہدے سے نکل جانے کے بعد یورپ نے بھی اپنے عہد پر عمل نہیں کیا بنابریں ایران سے پابندی کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ یہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت پر یقین رکھنے والے ملک، ایران عزیز کے لئے خاص عنایت الہی کا مظہر ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقچی کی اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مشرق وسطی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ہمیں عوام کی قدر کرنا چاہئے کہ وہ میدان میں آئے اور دشمن پر ثابت کردیا کہ اپنے ملک اور انقلابی اقدار کے دفاع میں ثابت قدم ہیں اور اسی طرح مسلح افواج کی قدردانی بھی ضروری ہے کہ انھوں نے ملک کی سلامتی کا اپنے پورے وجود سے دفاع کیا اور دشمن پر ایسے کاری وار لگائے جنہیں وہ جلدی فراموش نہیں کرپائے گا اور رہبر انقلاب اسلامی کے بقول صیہونی کچل دیئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مراکز پر امریکیوں اور صیہونیوں کے حملے، سبھی بین الاقوامی قوانین کے منافی تھے لیکن کسی بھی بین الاقوامی ادارے کی آواز نہ نکلی اور مغرب جنگل کے قانون کی جانب پلٹ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button