مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان پر حملے کی صورت میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو آگ لگادیں گے، عصائب اہل الحق

شیعہ نیوز: عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اہل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ کیا ہے۔

عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ لبنان پر صہیونی حملے کی حمایت کرے تو عراق اور خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو آگ لگادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی، امریکی بحری بیڑا آئزن ہاور علاقے سے نکل گیا

انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے سے انتہاپسند صہیونی حکومت کو پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں جن کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام حملے کی صورت میں جنگ کو طول دینے کے بجائے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button