پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان کی شدید گرمی میں شیعہ نوجوانوں کیجانب سے شہریوں کیلئے سبیل امام حسینؑ

شیعہ نیوز: امامیہ فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے ملتان میں گرمی کی شدت اور پیاس کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے چوتھے مرحلے میں چوک کمہاراں والا پر ”سبیل بنام حسین” علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شہریوں کے لیے ٹھنڈے اور میٹھے شربت کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد پانی سے سیراب ہوئے، سبیل پر علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور طلباء کی بڑی تعداد نے بطور والنٹیئرز اپنی خدمات انجام دیں، النور اسلامک سنٹر کے سربراہ علامہ وسیم عباس معصومی، سید عاصم رضا شاہ، منیر الحسینی، حسن عباس گھلو، جاوید عباس کچھیلا، مظفر مجاہد اور دیگر نے شرکت کی۔ شہریوں نے ٹھنڈے پانی پلانے کے اس عمل کو سراہا، اُنہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور خاص طور پر ہیٹ ویوو کے دنوں میں پانی کا اہتمام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ ہر چوک اور چوراہے پر سبیل کا اہتمام کرتی، لیکن پھر بھی اپنی مدد آپ کے تحت نوجوانوں کا یہ عمل قابل ستائش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button