مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
گزشتہ ایک سال میں اسرائیلی فوج نے 1091 فلسطینی نوزائدہ بچے شہید کردیے
شیعہ نیوز: غزہ کے ادارہ اطلاعات کے سربراہ اسماعیل الثوابہ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت نے غزہ میں 1091 فلسطینی نوزائدہ بچوں کو شہید کیا ہے۔
اسماعیل الثوابہ نے بتایا ہے کہ اس دوران 238 بچے فلسطین میں پیدا ہونے کے چند دن کے بعد شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گزشتہ ایک سال میں صیہونی حکومت کو امریکی امداد 22 ارب ڈالر!
انہوں نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو واضح جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات اور اس نسل کشی میں ملوث افراد کو عدالت میں گھسیٹنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بہت سے نوزائدہ بچے ادویات، غذا حتی کہ مناسب سرپناہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں متعدد نوزائدہ بچے عالمی برادری کی لاپرواہی اور شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔