آئندہ چند دنوں میں فوج کو ایک ہزار اسٹریٹیجک ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے، جنرل سیاری
شیعہ نیوز: ایرانی مسلح افواج کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوج کو آنے والے دنوں میں نئے اسٹریٹیجک جنگی آلات اور ہائی ٹیک ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے رئیر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ فوج کو آنے والے دنوں میں نئے اسٹریٹیجک جنگی آلات اور ہائی ٹیک ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جنین میں مزاحمتی فورسز کا عباس ملیشیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار
انہوں نے حالیہ فوجی مشقوں میں نئی جنگی ٹیکنالوجی کی رونمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اٹھائے گئے اہم ترین اقدامات میں سے ایک، ایک ہزار اسٹریٹجک ڈرون طیارے کی فوج میں شمولیت ہے۔
جنرل سیاری نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مسلح افواج کی زمینی فورس کو بھی نئے جنگی آلات ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسک میں دوسرے بڑے سب میرین ایریا کا پہلا فیز جلد ہی کھول دیا جائے گا، جس میں اس علاقے میں بنی ہوئی بندرگاہ کی سہولیات اور بریک واٹر کی نقاب کشائی کی جائے گی۔