دنیا

دنیا کے16 ممالک سے رابطے میں ہیں: طالبان

شیعہ نیوز: طالبان کے ترجمان محمد نعیم وردک نے ان ملکوں کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہ ممالک دنیا میں تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
محمد نعیم وردک کا کہنا تھا کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام کا ایک مقصد عالمی برادری سے رابطے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان انتظامیہ کے عہدیدار ہمسایہ ملکوں کے علاوہ علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ افغانستان میں طالبان کےبرسر اقتدار آنے کے بعد امریکہ اور بعض یورپی ملکوں نے اپنے نمائندہ دفاتر افغانستان سے قطر منتقل کردیئے ہیں۔

سابق افغان سفارت کار فہم کوہدانی کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم اپنے سفارت خانوں کے ذریعے افغانستان کے سیاسی اور سیکورٹی معاملات کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ طالبان بھی اسی چینل کے ذریعے دنیا کے ملکوں سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہےکہ عالمی برادری نے، افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام، عورتوں سمیت سے انسانی حقوق کے تحفظ جیسے معاملات کو طالبان حکومت کے تسلیم کیے جانے سے مشروط کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button