
کراچی، جدید طرز پر مشتمل’’ جعفرطیار لائبریری ‘‘ کا افتتاح کرد یا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے شیعہ نشین علاقے جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں جدید طرز کی لائبریری بنام ’’جعفرطیار لائبریری‘‘ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا گیا۔
لائبریری کی نئی بلدنگ کا افتتاح استاد العلماء علامہ رضی جعفر نقوی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 رجب المرجب بمطابق 23 فروری بروز منگل جعفرطیار لائبریر ی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا۔لائبریری کی افتتاحی تقریب غازی چوک پر منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی استاد العلماء علامہ رضی جعفرنقوی تھے، جبکہ خصوصی شرکت ڈی سی ملیر گنہور علی لغاری اور ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، شعبہ لائبریری سائنس کے پروفیسر اورپاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر فرحت حسین ،عقیل عباس جعفری (پاکستان کے صف اول کے محقق اور اردو ڈکشنری بورڈ کے سابق صدر ہیں) سمیت علاقہ اور شہر بھر کی دیگر ادبی و تعلیمی شخصیات اور ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ مولانا رضی جعفر نقوی نے کہاکہ اہل ملیر کے لئے جعفرطیار لائبریر ی ایک نعمت سے کم نہیں ہے، اہل علاقہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ، انہوں نے جعفرطیار لائبریری کے شاندار افتتاح کے موقع پر قبلہ مولانا ڈاکٹرنسیم حیدر اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں احسان اللہ احسان کا فرار، ملوث فوجیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے
ڈپٹی کمشنر ملیر گنہوار علی لغاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لائبریری کو ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا انہوںنے لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے علاقہ میں پرائیویٹ سیکٹر کی لائبریری کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ میں ہر طرح سے اس پروجیکٹ کو سپورٹ کرنے کو تیار ہوں۔
تقریب سے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور پروفیسر راحت حسین اور جناب عقیل جعفری نے بھی خطاب کیا، آخر میں ڈاکٹر مولانا نسیم حیدر زیدی نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سفر یہاں رکا نہیں ہےاور جعفرطیار لائبریری صرف لائبریری نہیں بلکہ ایک تربیت گاہ ہےجسے بہت آگے تک جانا ہے۔
انہوں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر پروفیسر عمران کی کاوشوں کوسراہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے لائبریری کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔تقریب کے اختتام کے بعد حاضرین نے لائبریری کا دورہ کیا جہاں قبلہ مولانا رضی جعفر نقوی نے جعفرطیار لائبریری کی نئی بلڈنگ اور افتتاح کیا اور لائبریری کا مہانوں کے ہمراہ دورہ کیا۔