
نامکمل انتظامات، امریکہ میں کورونا سے بڑی تباہی کا خدشہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نامکمل انتظامات کے سبب کورونا وائرس سے بڑی تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب ہسپتالوں کواسٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ریاست واشنگٹن کے عہدیداروں نے بھی صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے لازمی طبی وسائل اور عملے کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ارسال کیا جانے والا طبی سامان صوبے بھر کے اسپتالوں کے لیے ناکافی ہے۔
نیویارک کے میئر نے کورونا وائرس کے انسداد کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔بل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی ہفتے پہلے وفاقی حکومت سے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ کی زیادہ تعداد میں فراہمی کی درخواست کی تھی لیکن ان کی اس درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔