مشرق وسطی

دہشت گرد الجولانی گروہ کی جانب سے علوی خواتین کے اغوا میں اضافہ

شیعہ نیوز: معتبر ذرائع کے مطابق حمص اور لاذقیہ سمیت متعدد شامی شہروں میں علوی خواتین کے اغوا اور جسمانی و ذہنی تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام پر حاکم دہشت گرد تکفیری گروہ تحریر الشام کے کارندوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان جرائم کی دستاویزی کارروائی میں مصروف ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الجولانی کے عناصر کی جانب سے علوی خواتین کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی جارحیت کی صورت میں ایران کا ردعمل خطے میں امریکی مفادات کے لیے بڑا دھچکا ہوگا

ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر حمص، لاذقیہ اور دیگر علوی اکثریتی علاقوں میں خواتین کو اغوا کر کے یرغمال بنایا جا رہا ہے، جہاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ شدید نفسیاتی اذیتیں دی جاتی ہیں۔ زیادہ تر واقعات میں براہ راست الجولانی گروہ سے منسلک دہشتگردوں کو ملوث پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد عناصر ان کارروائیوں کے بعد اپنے نشانات مٹانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر کیسز منظرعام پر نہیں آتے۔ اندازے کے مطابق صرف ۱۰ فیصد واقعات ہی عوامی طور پر رپورٹ ہوتے ہیں، باقی زیادہ تر خوف اور دھمکیوں کی وجہ سے چھپے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button