مشرق وسطی

افغان مہاجرین کی ایران آمد میں اضافہ

شیعہ نیوز:افغانستان کے صوبے نیمروز کے سرحدی کمانڈر محمد ہاشم حنطلہ نے بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایران جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد ایک ہزار افراد یومیہ سے بڑ ھ کر تقریبا چار ہزار افراد یومیہ ہوگئی ہے۔ادھر یورپی یونین کے امور داخلہ کی انچارج یلوا یوہانسن نے خبر دار کیا ہے کہ اگر چہ یورپ کو افغان مہاجرین کی آمد کا سامنا نہیں ہے لیکن خطرات میں گھرے افغان شہریوں کے حوالے سے اس پر اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔افغان مہاجرین کی ایران آمد میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب تہران بین الاقوامی حمایت اور امداد کے بغیر، اس وقت بھی تیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button