پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعة المنتظر میں یوم آزادی کی تقریب، طلباء و اساتذہ کی بھرپور شرکت

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل اور جامعة المنتتظرکے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ برصغیر میں وطن عزیز پاکستان کا حصول ہمارے بزرگوں کا عظیم کارنامہ ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے تحفہ ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انڈیا میں مسلمانوں کے جو حالات ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آزادی کتنی عظیم نعمت ہے، اسی طرح فلسطین کے لوگ آزادی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے ہمیں قوم بننا پڑے گا۔ علامہ افضل حیدری کا کہنا تھا کہ ملک میں متنازعہ قانون سازی قبول نہیں، متعصبانہ قوانین سے ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلی، اس سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہمیں ایک قوم بن کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں ںے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے ہم ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں، اس مادر وطن کے دفاع کیلئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button