مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری شہید، 7 زخمی

  • جمعرات, 03 جنوری 2019 15:58

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید، 7 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیاسروس کےمطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے گاؤں گلشن پورہ میں بھارتی قابض فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب گلشن پورہ میں شہید کشمیریوں کےحق میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پر بھارتی فوج نے پیلٹس گنوں سے فائر اور آنسو گیس کی شیلنگ کی

جس سے 7کشمیری زخمی ہوگئے۔

قابض انتظامیہ نے ترال، اوانتی پورہ، پام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.