بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

  • جمعرات, 21 مارچ 2019 12:16

پولیس کا کہنا تھا کہ ’سی آر پی ایف کےے 3 اہکار اس وقت مارے گئے جب ان کے ساتھی نے غصے میں فائرنگ کردی۔ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل اجیت سنگھ نے ادھم پور کے علاقے بٹل میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں 3 افراد کو قتل کیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ’یہ واقعہ اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان کسی معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد رونما ہوا‘۔مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پی ایم کے سنہا کا کہنا تھا کہ ’اہلکار نے خود پر بھی فائر کیا لیکن وہ بچ گیا اور اسے ادھم پور کے فوجی ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا گیا‘۔ادھر ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے مرنے والے 3 سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب بھارتی فوج نے باندی پورہ اور بارہ مولہ اضلاع کا بڑے پیمانے پر محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کیا۔قابض بھارتی فوج نے علاقے ک محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور داخلی و خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.