تازہ ترین

عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

  • ہفتہ, 10 نومبر 2018 12:15

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیرساجد بلال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے 120 پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی، مذکورہ افراد کو ٹریول ایجنٹ نے وقت پرپاسپورٹ فراہم نہیں کیے تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.