تازہ ترین

کشمیری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے، یاسین ملک

  • جمعہ, 04 جنوری 2019 13:54

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران کشمیریوں کے اتحاد کو توڑ کر انہیں منتشر اور اس سرزمین کو انتشار و افتراق کی نذر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیر و جوان، مرد و زن، بچوں اور بزرگوں پر لازم ہے کہ وہ بھارت اور اس کے حاشیہ برداروں کی سازشی چالوں کو سمجھ لیں اور متحد و مضبوط ہوکر آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج یعنی 4 دسمبر جامع مسجد میں اکٹھے نماز پڑھنے کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کا مقصد ان عناصر کی مذمت کرنا ہے کہ جنہوں نے چند روز قبل اس مسجد کے تقدس پر حملہ آور ہوکر ہماری صفوں کے اندر انتشار پیدا کرنے کی سعی کی تھی۔ انہوں نے ہر جوان، بوڑھے، بچے، خاتون اور ذی ہوش نیز ہر دینی، مذہبی، سماجی اور سیاسی جماعت سے اپیل کی کہ وہ حکمرانوں کے مذموم عزائم کو بھانپ لیں اور سماج سے انارکی اور افتراق کے خاتمے کے کام میں جٹ جائیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.