تازہ ترین

دہشت گردوں کے حامی ملکوں کو داعش کی حمایت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اردوغان کا انتباہ

  • پیر, 14 جنوری 2019 11:24

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شمال مغربی ترکی کے صوبے کوجائلی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو متعارف کرائے جانے کی ایک تقریب میں کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ، مافیا کی مانند منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ جیسے طریقوں پر عمل کرتے ہیں اور یہ گروہ خود ان ملکوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن جائیں گے جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے علاقے میں ان گروہوں پر حکمرانی سے متعلق صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ اچھے دن سمجھ رہے ہیں تاہم اس بات کو جان لیں کہ یہی دہشت گرد گروہ کہ جن کی فنڈنگ ہو رہی ہے اور جنھیں اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے ایک دن خود ان ہی ملکوں کے لئے مسائل کا باعث بنیں گے جو ان گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔
رجب طیب اردوغان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سوئیڈن کی، نوردیک مانیٹر سائٹ نے جمعے کے روز خفیہ دستاویزات جاری کرتے ہوئے دو ہزار چودہ میں تکفیری دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو شام منتقل کرنے میں ترکی کی انٹیلی جینس تنظیم کے کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.