وادی تیراہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  • جمعرات, 31 جنوری 2019 12:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ غیبی نیکہ میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کیجس کے دوران ایک کھنڈرنما مکان میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 عدد بارودی سرنگ، 18 عدد انٹی ایئر کرافٹ گولے، ایک میزائل اور ایک ٹائم ڈیوائس شامل ہے، جبکہ بھاری تعداد میں مختلف قسم کے کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی اداروں نے اسلحہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.