شہید ضیاء الدین ایک وظیفہ شناس اور توانا عالم دین تھے، شیخ احمد نوری

  • جمعہ, 01 فروری 2019 16:20

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شہید ضیاءالدین رضوی کی برسی کی مناسبت سے قم میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکٹری جنرل  شیخ احمد نوری مہمان خصوصی تھے۔

جامعہ روحانیت کے زیراہتمام قم میں شہید ضیاءالدین رضوی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد نوری نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی صرف ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ استقامت و بہادری کا ایک عظیم نمونہ تھا، ان کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی انقلاب اسلامی کے عظیم ثمرات میں سے ایک ثمرہ تھا، شہید ضیاء الدین ایک وظیفہ شناس اور توانا عالم دین تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے گزاری۔ وہ ظلم کے خلاف ایک آہنی دیوار کی مانند تھے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ان کی استقامت و بہادری اور جہدمسلسل سے درس لیتے ہوئے خطے میں جاری مظالم کے خلاف جدوجہد کرے اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہوں تاکہ خطے میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور کسی کو عوام پر ظلم کرنے کی جرائت نہ ہو۔

 شہید ضیاءالدین رضوی نے نصاب کے حوالے سے جو تحریک چلائی دشمنوں نے اس تحریک کو غلط انداز میں پیش کیا اور انہیں راستے سے ہٹادیا۔ شہید ضیاءالدین کا یہی مطالبہ تھا کہ نصاب میں تمام مکاتب فکر کو قابل قبول مواد شامل ہونا چاہیے۔ ان کا یہ مطالبہ عقلی اور آئینی تھا۔ آج خود حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے اور نصاب کو تمام مکاتب فکر کے لیے قابل قبول بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو کہ شہید ضیاءالدین رضوی کی فتح اور ان کے موقوف کی تائید ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.