شیخ حسن جوہری اور شہزاد آغا کو فوری طور پر شیڈول فور سے نکالا جائے، آغا علی رضوی

  • جمعہ, 08 فروری 2019 13:07

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سیکٹری جنرل آغا علی رضوی نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہشیخ حسن جوہری اور شہزاد آغا کو فوری طور پر شیڈول فور سے نکالا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ حسن جوہری اور غلام شہزاد آغا کو شیڈول فور میں ڈالنا عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پورے خطے میں بدترین آمریت ہے اور جمہوریت کا نام و نشان تک نہیں۔ جمہوری اقدار کے نام پر قائم اس نام نہاد حکومت میں ریاستی جبر کے ذریعے عوام سے اظہار خیال تک چھینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ شیخ جوہری اور شہزاد آغا عوامی آواز ہے ان کو شیڈول فور میں ڈالنا پور ے خطے کے عوام کو ڈالنے کے مترادف ہے۔ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ شیڈول فور کے ذریعے زبان بندی کرنیکی کوشش کی جائیگی تو یہ انکی بھول ہے۔ عوام تیار رہیں پے درپے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف جاری مظالم کے خلاف عظیم تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ جی بی میں شیڈول فور کا استعمال عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے یا سیاسی انتقام کے لیے ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شیڈول فور کے سیاسی استعمال کا نوٹس لے بصورت دیگر ایک بڑی آواز وفاقی حکومت کے خلاف بھی اٹھ سکتی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.