پاکستان کی سرزمین اسلامی انقلاب کیلئے ہموار ہے، آغا راحت حسین

  • پیر, 11 فروری 2019 17:33

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   گلگت بلتستان کے معروف مذہبی رہنماآغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران مسلم اقوام کیلئے نمونہ عمل ہے، امام خمینی ؒ نے اللہ پر تو کل کرکے ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹا، انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں مستکبرین کے خلاف اٹھنے والے تحریکیں انقلاب اسلامی ایران کی مرہون منت ہیں۔ پاکستان کی سرزمین اسلامی انقلاب کیلئے ہموار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک میں بسنے والے تمام مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں، ملک عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے باخبر رہتے ہوئے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیں تو اسلامی انقلاب ناممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.