نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس (سعودی اتحاد) کے وفد کی پاکستان آمد

  • پیر, 11 فروری 2019 18:16

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  یمن پر جارحیت کیلئے بنائے گئےنام نہاد اسلامک ملٹری الائنس عرف سعودی عسکری اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وفد دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم سمیت سول عسکری حکام سے ملاقات کرئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد یمن جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرنےکے لیے خصوصی طور پر پاکستان آیا ہے۔ ا پنے دورے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ یمن میں سعودی عرب کی بدترین شکست کے بعد موجودہ صورتحال میں سٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.