دنیا میں ظلم ڈھانے والا ظالم شہزادہ خوفزدہ، سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیج ڈالی

  • پیر, 11 فروری 2019 19:24

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں معصوم لوگوں کےقتل میں ملوث سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

 ذرائع نے کہاہے کہ محمد بن سلمان کی آمد کی پیش نظر اسلام آباد کے 2 بڑے ہوٹل مکمل طور پر جبکہ 2 جزوی طور پر بک کر لیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے میڈیا نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہدکی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور دو روز پاکستان میں قیام کے سلسلے میں محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر، ضروری اشیا کے 5 ٹرک مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے، جبکہ خودسعودی ولیعہد کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع ہے۔

 واضح رہے کہ جمال خاشعقجی کے قتل،یمن میں مظالم سمیت بن سلمان کے ناپسندیدہ اقدامات کیخلاف پاکستان کی اہل تشیع اور اہل سنت شخصیات سخت احتجاج کر رہی ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.