اسلام آباد، ایرانی سفیر کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

  • منگل, 12 فروری 2019 18:33

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مالی مدد کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کہنا تھا کہ صرف سعودی عرب ہی نہیں کوئی بھی عرب ملک پاکستان کی مدد کرے گا تو ہم اس کی تعریف کریں گے۔

ایرانی سفیر کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو پاکستان اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ایران کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایران پر عائد پابندیاں ختم ہوں گی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجایا جائے گا، ہم مسلم برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.