بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، 2 شہید

  • منگل, 05 مارچ 2019 14:03

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کا محاصرہ کیاجہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف کشمیریوں نے ہڑتال کر دی ہے جبکہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی قابض فوج کے کریک ڈاؤن پر بھی احتجا ج کیا جارہا ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیر کے تاجروں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کے باعث مقبوضہ کشمیر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بندہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.