بلتستان، آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان

  • منگل, 05 مارچ 2019 14:40

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے حسب سابق رواں سال بھی جماعت نہم اور دہم کے طلباء و طالبات کے لیے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا گیا، جس میں آٹھ سو سے زائد طالب علم شریک ہوئے۔ اس سلسلے میں پری بورڈ کے نتائج کا اعلان بوائز ہائی سکول سکمیدان میں کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم بلتستان کے حکام کے علاوہ، علماء، عمائدین اور والدین کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

 امتحانی نتائج کے مطابق جماعت دہم کی پہلی پوزیشن کا سہرا اسوہ پبلک سکول یولتر کے طالب علم شجاعت علی نے اپنے سر پر سجالیے جبکہ دوسری پوزیشن اسوہ بوائز اسکردو کے طالب علم محمد ناصر نے دوسری اور اسوہ گرلز اسکردو کی طالبہ سیدہ رملہ نے تیسری پوزیش حاصل کرلی۔ جماعت نہم کے سخت مقابلے میں اسوہ پبلک سکول اسکردو کے طالب علم وجاہت علی ٹاپ کرکے لیپ ٹاپ کو اپنے نام کرلیا جبکہ سکندر علی نے دوسری اور محمد اکبر اور کمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ دونوں جماعتوں میں مجوعی طور پر سب سے اچھی کارکردگی اسوہ پبلک سکول کی رہی۔ انہوں نے پہلی بیس پوزیشنز میں سے سترہ پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت نہم کے امتحان میں اسوہ کے غلام عباس کی چوتھی پوزیشن، پبلک سکول کی طالبہ شکیلہ کی پانچویں پوزیشن، اسوہ کے ذاہد حسین کی چھٹی اور محمد عابد کی ساتویں پوزیشن، بلتستان ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب علم زبیر مہدی کی آٹھویں جبکہ اسوہ ہی کے طالب علم قمر عباس اور پیار علی بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن تھی۔ اسی طرح جماعت دہم میں اسوہ کی تحریم مریم کی چوتھی، سعید حسین کی پانچویں، مصور علی کی چھٹی، مزمل حسین کی ساتوں، کیڈٹ کالج اسکردو کے مرمل علی کی آٹھویں، اسوہ کے زاہد حسین کی نویں اور کیرئیر گائیڈنس پبلک سکول کے طالب علم غلام حسین کی دسویں پوزیشن تھی۔ آئی ایس او، بولڈ کے ذمہ داران، علماء، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے غیرمعمولی کامیابی پر اسوہ سکولز سسٹم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور مبارکبادی پیش کی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.