جنرل قمر باجوہ کی وزیراعظم سے ملاقات، کالعدم تنظیموں کےخلاف ایکشن پر تبادلہ خیال

  • منگل, 12 مارچ 2019 20:09

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک اور خطے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیںلیکن کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظمیوں کےخلاف کارروائی ملکی مفاد میں ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کےلیے ضروری ہے۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کےخلاف ایکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار پر بھی بات چیت کی۔ چند روز قبل پاک فوج نے کور کمانڈرز کانفرنس میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.