کالعدم سپاہ صحابہ سے الیکشن میں مدد کس نے لی؟ ندیم افضل چن کا حیرت انگیز انکشاف

  • جمعرات, 14 مارچ 2019 18:36

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے الیکشن میں کالعدم سپاہ صحابہ کی مدد سے الیکشن جیتا۔

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو ایشوز اٹھائے ہیں وہ پرانے ہیں، الیکشن میں کالعدم سپاہ صحابہ سے مستفید ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم عہدیدار شامل تھے، اگر بلاول صاحب کو نام معلوم نہیں تو میں ان کو فہرست بھیج سکتا ہوں۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بلاول صاحب بڑے کلیئر ہیں، لیکن سیاسی پارٹیوں میں المیہ یہ رہا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں لوگ اپنی لوکل ارینجمنٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جہاں تک وزراء اور سیاسی لوگوں کی کالعدم تنظیموں کے ساتھ تصویروں کا معاملہ ہے تو سپاہ صحابہ نے ایک لسٹ جاری کی تھی کہ کن لوگوں نے الیکشن میں ان کی مدد لی ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کے تو انتہائی اہم عہدیدار اس فہرست میں شامل تھے، میں نام نہیں لیتا، تاہم ان کا سب کو پتہ ہے، اگر بلاول صاحب کو وہ نام معلوم نہیں تو میں ان کو وہ فہرست بھیج سکتا ہوں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.