آغا سید حسن کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندی کی مذمت

  • بدھ, 27 مارچ 2019 15:47

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی حکومت کی قدغن کی مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی نے اسے سراسر غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دینی اور حریت پسند جماعتوں پر آئے روز پابندیاں عائد کرنے کی کارروائیاں اور وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ کشمیریوں کے آزادی پسند حوصلوں کو نہیں توڑ سکتا ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے پُرامن جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعتوں پر قدغن انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے تنازعہ کشمیر کے پرامن ذرائع کو مسدود کرکے تشدد کے راستوں کو کھولنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی کشمیر کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید اور جماعت اسلامی کے دیگر اراکین اور حریت قائدین و کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر ’’پی ایس اے‘‘ عائد کرنے کو سراسر غیرجمہوری اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت کشمیر میں آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.