مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

  • جمعرات, 28 مارچ 2019 10:50

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔اس سے قبل 11 مارچ کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کرکے مارا جاچکا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.