مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

  • جمعہ, 29 مارچ 2019 11:58

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.