مودی کا کشمیری رہنماؤں کےخلاف نیا ہتھکنڈا

  • منگل, 09 اپریل 2019 14:39

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مودی سرکار کشمیری رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا نیا ہتھکنڈا سامنے لے آئی، حریت کانفرنس پر پابندی کی تیاری کرلی۔بھارت کے تحقیقاتی ادارے میں آج پھرحریت رہنما میرواعظ عمرفاروق طلب کرلیا۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کوآج نئی دلی طلب کیا، جس کیلئے میر واعظ عمر فاروق مقبوضہ کشمیر سے نئی دلی پہنچے۔یہ تیسرا موقع ہے جب بھارتی تحقیقاتی ادارے نے میر واعظ کو طلب کیا ہے۔این آئی اے نے سید علی گیلانی کے بیٹے نعیم گیلانی کو بھی کل نئی دلی اپنے ہیڈ کوارٹر طلب کیا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آرٹیکل 370 اور35 اے ختم کرنے کی بھارتی سرکار کی سازش پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے۔فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں باہر سے لوگ لائیں گے،انہیں بسائیں گے اور ہم دیکھتے رہیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں آرٹیکل 370 کو کیسے ختم کروگے؟ آرٹیکل ختم کردو گے تو الحاق کیسے رہے گا؟،اللہ کو یہ منظور ہوگا کہ ہم ان سے آزاد ہوجائیں ۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.