پشاور، آئی ایس او کی مسئولین ورکشاپ

  • بدھ, 10 اپریل 2019 16:23

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آئی ایس او کے زیر اہتمام پشاور میں مسئولین کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام بہار معرفت مسئولین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ  میں ڈویژن بھر سے تمام یونٹس نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء سے علامہ سید نور اغا بہشتی، مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین علوی، سابقہ مرکزی سکرٹری اطلاعات اصغر مہدی، سابقہ ڈویژنل صدر توحید علوی، سابقہ ڈویژنل صدر خازق نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ورکشاپ سے ادارہ تربیت المہدیؑ کے عالم دین مولانا حسنین جعفر زیدی نے بھی خطاب کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.