شیعہ قوم کے مسائل سے غافل علامہ ساجد نقوی کی سراج الحق کو جماعت اسلامی کا امیر بننے پر مبارکباد

  • جمعرات, 11 اپریل 2019 16:42

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)  شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کا امیر بننے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سینیٹر سراج الحق کودوسری بار جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں علامہ ساجد نقوی کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ایس یو سی پاکستان کے وفد میں علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، ملک شوکت علی اعوان اور سید جعفر علی شاہ بھی شامل تھے۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری دور حاضر کی ضرورت ہے، جس کیلئے تمام جماعتوں کا اتحاد اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے بطور امیر جماعت اسلامی بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علامہ ساجد نقوی کی وحدت امت کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ علامہ ساجد علی نقوی شیعہ قوم کے علما کی ایک تنظیم شیعہ علما کونسل کے سربراہ ہیں لیکن شیعہ قوم کے مسائل سے انکی مسلسل غفلت جاری ہے۔ حال ہی میں کراچی سمیت ملک بھر میں بے گناہ شیعہ جوانوں کی گرفتاریوں کی تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی جبکہ ان کی جماعت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا لیکن اپنی منافقت میں مشہور جماعت اسلامی کے امیر بننے پر سراج الحق کو مبارکباد دینے کیلیے پورا وفد روانہ کردیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.