اسکردو میں جشن ولادت امام حسینؑ و مولا عباسؑ

  • جمعرات, 11 اپریل 2019 17:14

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ولادت امام حسینؑو مولا عباس کی مناسبت سے گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح سکردو میں بھی جشن کاا نعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطاقبق یوم ولادت امام حسین ؑو مولا عباس ؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل میلاد حسینیہ مشن حسین آباد کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین آباد میں منقد ہوا۔ محفل میلاد میں ہزاروں عاشقان ولایت نے شرکت کی۔ اس موقع پر نامور شعراء اور منقب خوانوں نے امام عالی مقام ؑ کی بارگاہ امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پنچاب سے آئے ہوئے اہل سنت عالم دین ملانا یاسین قادری، بلتستان کے نامور عالم دین شیخ حسن جعفری، سید حیدر موسوی اور دیگر علمائے کرام نے امام حسینؑ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین نے کہا کہ امام حسینؑ سے محبت و مودت مسلمانوں کی نجات کا ضامن اور حکم خداوندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی ذات اقدس حق کے متلاشیوں کے لیے حجت اور منارہ نور ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.