سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی سمیت کالعدم جماعتوں کےرہنماؤں کے الیکشن لڑنے پر پابندی

  • جمعہ, 12 اپریل 2019 16:43

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے موثر میکانزم ترتیب دینے کا عندیہ دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق کوہاٹ گیریژن میں بہار فیسٹیول کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ماضی میں ہوتا رہا اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات اس سوال کا جوب دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ کیا فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو حج و عمرہ کیلئے جانے سے روکنے اور کالعدم تنظیموں کے سربراہان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے کوئی میکانزم ترتیب دیا جارہا ہے۔ وزیر مملکت نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کسی بیرونی دباؤ پر شروع نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو ایسا ملک بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے جس کی طرف کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی مدارس، ایمبولینسز، ڈسپینسریز، ہسپتال اور دیگر منسلک اثاثہ جات اپنی تحویل میں لے لئے ہیں اور ان کو چلانے کیلئے فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.