سعودی بادشاہ نے میری بیوی کے ساتھ 3 بار یہ شرمناک حرکت کی، ٹرمپ کا انکشاف

  • جمعہ, 12 اپریل 2019 16:55

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر انتہائی شرمناک الزام عائد کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ہفتے ایک کتاب ’’دی ہل ٹو ڈائی آن: دی بیٹل فار کانگریس اینڈ دی فیوچر آف ٹرمپ ‘‘ امریکا میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ گذشتہ سال کے آخر میں ٹرمپ ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا جس میں ریپبلکن نمائندگان نے شرکت کی۔ امریکی صدر نے ریپبلکن اراکین اور ڈونرز کے سامنے مئی 2017ء میں سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی اہلیہ کا ایک واقعہ بیان کیا، جو اس سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ کتاب کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ایک ساتھی نے میلانیا ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اگر وہ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں گی تو شاہ سلمان مصافحے سے گریز کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اپنے طیارے سے اترا، میں نے سعودی فرمانروا سے ہاتھ ملایا، مگر ان کی تعظیم میں جھکا نہیں، اس کے بعد میلانیا نے ہاتھ آگے بڑھایا، یاد رہے کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ شاہ سلمان میلانیا سے مصافحہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا، مگر شاہ سلمان نے میلانیا کا ہاتھ تھام لیا اور 3 بار چوم لیا۔

 ٹرمپ نے مبینہ دعویٰ کیا کہ ’ سعودی عرب میں میلانیا ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہتی تھی مگر شاہ سلمان نے زبردستی مصافحے کے لیے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر مجبورا میری اہلیہ کو ہاتھ ملانا پڑا‘۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شاہ سلمان نے میلانیا سے ہاتھ ملانے کے بعد اس پر تین بار بوسہ دیا‘۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.