ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے اسکردو میں امدادی کیمپ

  • جمعہ, 12 اپریل 2019 17:26

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکردو میں بھی ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران میں سیلا ب کی تباہ کاریو ںسے متاثرہ افراد کی امداد کیلیے کیمپ لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے دیرینہ رفیق اور ہمسائیہ اسلامی ملک ایران میں حالیہ تاریخی بدترین سیلابی تباہ کارویوں کے موقع پر اور مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیرانتظام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں یادگار شہداء اسکردو پر امدادی کیمپ لگا دیئے گئےہیں۔ایم ڈبلیو ایم جی بی کے زیراہتمام امدادی کیمپ میں آغا علی رضوی نے شرکت کی اور عوام سے اپیل کیا ہے کہ انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارگی کی بنیاد پر ایرانی عوام کی مدد کرنا تمام مسلمانوں کا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایرانی عوام ہر طرح کی مشکلات اور مسائل سے نبردآزما ہوسکتی ہے، لیکن ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2010ء میں ہونے والی سیلابی تباہ کارویوں میں ایران کے عوام نے جس طرح مدد کی تھی، وہ قابل تعریف تھی اور وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اخلاقی بنیادوں پر ایرانی عوام کی مدد کرے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.