آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں شارٹ کورس کاانعقاد

  • ہفتہ, 13 اپریل 2019 17:31

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ)  آئی ایس اوکے زیر اہتمام ملک بھر میں تربیتی وکرشاپس بعنوان ’’ طرزِ زندگی‘‘ منعقد کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ادارہ تربیت المہدیؑ کے زیراہتمام ملک گیر سطح پر طرز زندگی کے عنوان سے سہ روزہ کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کلاسز میں طرز زندگی سے کیا مراد ہے، طرز زندگی کا آئیڈیالوجی اور جہاں بینی سے کیا تعلق ہے، یہ کیسے تشکیل پاتا ہے، اسلامی طرز زندگی اور مغربی طرز زندگی میں کیا فرق ہے، ہمارے معاشرے میں اس سلسلے میں کیا مشکلات ہیں اور ہمیں اسلامی طرز زندگی اختیار کرنیکے لئے کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، جیسے سوالات کے جوابات پڑھائے جاتےہیں۔ یونیورسٹی طلاب کیلئے یہ کلاسز ملتان، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.