وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کا شیڈول جاری

  • ہفتہ, 13 اپریل 2019 18:44

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ)  وزیراعظم عمران خان کےدورہ ایران کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم ایران کے علاوہ چین کادورہ بھی کریں گے ۔ وزیراعظم 25 اپریل کو 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پینگ نے دی تھی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے، جس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم چین کے صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاک چین راہداری منصوبے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.