سانحہ کوئٹہ پر شیعہ علما کونسل نے خاموشی توڑ دی، 19 اپریل کوصرف شمالی پنجاب میں احتجاج کا اعلان

  • بدھ, 17 اپریل 2019 15:07

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں شہادتوں ، دھرنے کے اختتام اور تدفین کے دو روز بعد شیعہ علما کونسل نے چپ کا روزہ توڑ ڈالا19 اپریل کو شمالی پنجاب میں احتجاج کرنے کا بڑا اعلان کردیا۔

شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام 19 اپریل بروز جمعۃ المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں جبکہ خطبات جمعہ میں علماء دہشتگردی کے اس افسوسناک سانحہ پر آواز احتجاج بلند کرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کیساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.