• تفتان بارڈر پر حکومتی اقدامات سے زائرین کی تعداد میں اضافہ

  • یمن میں ایک ہزار پاکستانی فوجی بھیجنے کی خبریں درست نہیں

  • حکومت ذہن نشین رکھے اسرائیل کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے، قاسم شمسی

  • عراق، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا

  • مولا علیؑ کی محبت ایمان کی علامت ہے

  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی اوماڑہ سانحہ کی مذمت ۔کوسٹل ہائی وے پر بربریت اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی بزدل دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں نہتے مسافروں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ملک دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان خیالات کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرنوجائزہ لینا ہو گا ۔جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔سانحہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی اس طرح سے شہادت نہایت تکلیف دہ ہے ۔بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی اوماڑہ سانحہ کی مذمت ۔کوسٹل ہائی وے پر بربریت اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی بزدل دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں نہتے مسافروں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ملک دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان خیالات کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرنوجائزہ لینا ہو گا ۔جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔سانحہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی اس طرح سے شہادت نہایت تکلیف دہ ہے ۔بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پڑوسی اسلامی ملک ایران میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئےعلامہ راجہ ناصر کی ہدایت پر ملک بھر سمیت بیرون ملک امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں خشک خوراک، ادویات اور امدادی رقوم جمع کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ایک امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے بحالی کیلئے امداد کی مگر ایران میں حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان سے حکومتی سطح پر اب تک کوئی امدادی ٹیم روانہ نہیں ہوئی، ہم سب مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں، اگر آج ہمارے مسلمان بھائی مصیبت میں گھرے ہیں تو بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔

 ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلاب سے بڑے ییمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مسلمانوں بھائیوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی ایک کھیپ پہنچائی جاچکی ہےجبکہ اب بھی مزید بڑے پیمانے پر امدادی اشیاء کی ضرورت ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستابنی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پڑوسی اسلامی ملک ایران میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلیے ایم ڈبلیو ایم نے پاکستان سے باہر امدادی مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے دفاتر کے ذریعے ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دنیا بھر کے مختلف شہروں میں قائم دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوراً ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم کا آغاز کریں، جس میں میڈیا پر اشتہارات و کیمپس قائم کرکے عوام الناس سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی جائے۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ایران اس وقت عالم اسلام کے اندر مزاحمت کے استعارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے، سامراجی طاقتوں کی منفی تشہیر کیوجہ سے بین الاقوامی برادری بشمول مسلمان ممالک مصیبت کی اس گھڑی میں ایران کی مدد سے کترا رہے ہیں اور اس تباہ کن سیلاب پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، ایسے میں امت مسلمہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومتوں کا انتظار کئے بغیر مصیبت میں گھرے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کے لئے قدم بڑھائیں اور یہی ہمارا شرعی و اخلاقی فرض بھی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے دفتر شعبہ امور خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے 8 مختلف مقامات پر امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جسے بعدازاں مزید اہم مقامات تک پھیلایا جائے گا۔ ان مقامات میں برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، نجف اشرف، قم المقدس، مشہد المقدس، اصفہان اور کویت کے چند اہم شہر شامل ہیں۔ ان مقامات میں مقیم کمیونٹیز مجلس وحدت مسلمین کے مقامی نمائندے سے رابطہ کرکے ڈونیشنز جمع کروانے کا طریقہ دریافت کرسکتے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت کے ہر مثبت اقدام میں ساتھ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات و عیادت کی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور علامہ اعجاز بہشتی بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ترجمان وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے عمل میں حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کرے، ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں، انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت کے ہر مثبت اقدام میں ساتھ دے گی۔

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شھید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام 6 اگست بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی "مہدیؑ برحق کانفرنس" میں شرکت کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سینکڑوں ذمہ داران و کارکنان پر مشتمل قافلہ بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ ہوگیا۔قافلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژں ضلع وسطی،ضلع شرقی،ضلع ملیر،ضلع غربی اور ضلع کورنگی کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد شامل ہے۔

زرائع کے مطابق شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام 6 اگست بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں "مہدیؑ برحق کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جسمیں ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لاکھوں زمہ داران و کارکنان سمیت دیگر شیعہ و سنی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔کانفرنس سے خطاب کرنے والے دیگر رہنماؤں میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامدف رضا،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، پیر معصوم شاہ نقوی اور ڈاکٹر امجدعلی چشتی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سینکڑوں ذمہ داران و کارکنان کا قافلہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سینئر رہنماؤں احسن رضوی اور جعفر زیدی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوگیا۔قافلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے مرکزی کوآرڈینیٹر شفقت لانگاہ،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنماء ظہیر حیدر اور آصف صفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی،ضلع ملیر،ضلع شرقی،ضلع غربی اور ضلع کورنگی کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد شامل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا وفد اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین سے بھی خصوصی ملاقات کرے گا۔

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وطنِ عزیز پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے ملک دشمن، کرپٹ حکمرانوں کو نشانِ عبرت بنا کر وطنِ عزیز پاکستان اور اس کی عدلیہ کو ایک بار پھر زندگی عطا کی ہے۔پاکستان کی عوام اب وطنِ عزیز میں خون کی ہولی کھیلنے والے تکفیری درندوں اور انکے سہولت کاروں کے ہولناک انجام کی منتظر ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ کیس کے تاریخی فیصلے سنائے جانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔عرفان حیدر کا کہنا تھا شریف خاندان پاکستان میں کرپشن کی اعلیٰ ترین اور منفی خصوصیات کا حامل خاندان ہے، اس خاندان کے بڑے، بچے بوڑھے جوان حتٰی کہ شریف خاندان کی خواتین بھی کرپشن میں اپنی مثال آپ ہیں، جس کی زندہ مثال اس خاندان کی چشم و چراغ مریم نواز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف تمام الزامات اپنی جگہ ایک حقیقت رکھتے ہیں جو کہ قوم کے سامنے روزِ روشن کی طرح سے عیاں ہیں لیکن نا جانے کیا وجہ ہے کہ چند مخصوص سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اس تندہی سے آواز بلند نا کی گئی کہ جس طرح اس سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ملک و ملت کا پیسہ لوٹ کر عیاشی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تھا، تاکہ یہ بدبخت کرپٹ حکمران پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچتے اور نوبت یہاں تک نا آتی۔

عرفان حیدر نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کو دیمک کیطرح کھا جانے والے شریفوں کو فقط نا اہل قرار نا دیا جائے بلکہ ان شرفاء کی جانب سے لوٹے گئے قوم و ملت کے پیسے کو وطن واپس لانے کا عملی اقدام کیا جائے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے، بیروزگاری کا خاتمہ ہو،اور ان حکمرانوں کو سرِ عام تختہ دار پر لٹکا کر نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ پھر سے کوئی پانامہ کیس معرضِ وجود میں نا آئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے سامنے اب سب سے بڑا چیلنج وطنِ عزیز پاکستان میں معصوم لوگوں کے پاک لہو سے ہولی کھیلنے والے تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سیاسی، سماجی، مذہبی، روحانی اور نظریاتی سہولت کاروں کا جلد اور فوری خاتمہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں اور تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے ہر دن ناصرف خون کے آنسو رلایا ہے بلکہ ان آنسوؤں سے کہیں زیادہ خون بہایا ہے جس کا حساب ہونا ابھی باقی ہے، اور ملک و ملت کے مظلوم شھداء باالخصوص سانحہ آرمی پبلک اسکول، سانحہ پارا چنار، کوئٹہ و مستونگ کے سانحات اور کراچی سمیت ملک بھر میں شھید ہونے والے پاک افواج کے افسروں، جوانوں اور عام عوام کے قاتل سفاک تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے بھیانک انجام کے منتظر ہیں۔

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضا رضوی کے مستعفی ہونے اور بعد ازاں بحیثیت سیکریٹری خیرالعمل فاؤنڈیشن کراچی منتخب ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹرل جنرل میثم عابدی کی صدارت میں منعقد ہ ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹرل جنرل میثم عابدی کی زیرِ صدارت ڈویژن آفس انچولی بلاک 20 میں منعقد ہ ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کےتمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے تنظیم سازی شفقت لانگاہ خصوصی طور پر ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے دو نام پیش کئے گئے، جن میں سابق ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عسکری رضوی اور سابق ضلعی سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی کے نام شامل تھے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سےسید ثمر عباس زیدی کو آئندہ دو سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر شفقت لانگاہ نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل سید ثمر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کے اجلاس و تنظیم سازی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر شفقت لانگاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن،ڈویژنل رہنماء سید زین رضا رضوی اور کاظم عباس کے علاوہ دیگر ضلعی رہنمائوں،ضلعی شوریٰ کے اراکین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کہانہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ان کا مزید کہان تھا جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانادوست علی سعیدی،علامہ نشان حیدر ،یقوب حسینی ، علی حسین نقوی عالم کربلائی ،آصف صفوی ،مولانا نقی حیدری ،شفقت لانگا۔حیدر زیدی،ناصر حسینی و دیگر بھی موجود تھے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائے، ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے، علماء کرام اتحاد و وحدت کے پیغام کا پرچار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، کاظم عباس اور میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میثم عابدی نے شرکائے اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے متحد ہو،جہاں کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے تو وہیں دہشت گردی کا شکار محب وطن عوام کو ظالموں کی صف میں کھڑا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔

میثم عابدی کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ ظالم کو اس کے ظلم کی سزا دی جائے اور مظلوم کی داد رسی کی جائے، لیکن ہمارے ریاستی اداروں کا دستور ہی نرالہ ہے کہ بیلنس پالیسی کے نام پر محب وطن عوام کو دہشت گردوں کے برابر کھڑا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ریاستی ادارے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں، تاکہ وطن کو دہشت گردی سے نجات دی جاسکے، اور ملک کے باسی امن و سکون سے زندگی گزار سکیں۔