تازہ ترین

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت تشیع عالمی دہشت گردی کی زد پر پاکستان ، شام، عراق ،بحرین وسعودی عرب کے بعد بھارت میں بھی شعیان علی ؑ کو چن چن کے مارنا شروع کردیا گیا ایک اطلاع کت مطابق بھارت کی مسلمان رہنما اور سابق پولیس افسر شبیر حسین زیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر حسین زیدی کو غازی آباد کے علاقے اتر آنچل میں اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کررہے تھے۔مقتول نے پولیس سے رضاکارانہ استعفیٰ دے کر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے سیاست میں‌ قدم رکھ کر لوک سبھا کے انتخابات میں‌ حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے شبیر حسین زیدی کے سر اور سینے پر گولیاں ماریں جب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔بہوجن سماج پارٹی نے اپنے رہنما کے قتل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ سماج پارٹی کے ترجمان سربراہ کا کہنا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے قبل قاتل آزاد ہوگئے، جن لوگوں کو اپنی شکست کا خوف ہے وہ اسلحے کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکار کو قاتلوں کا علم ہے، قاتل وہی ہیں جنہوں نے ماضی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا مگر قانون نے انہیں ریلیف فراہم کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر حسین زیدی یوپی پولیس میں بطور سب انسپیکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔لونی بارڈر تھانے کے ایس ایچ او شلیندرا پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’قتل کا واقعہ زمین کی لین دین کا شاخسانہ ہے کیونکہ حسین زیدی پراپرٹی کا کام کرتے تھے‘۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبے نینوا کے ڈپٹی گورنر احمد الجبوری نے کہا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر صرف پچاس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی جبکہ اس کشتی پر دو سو ستّاسی افراد سوار تھے جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ سیاحتی جزیرے میں لگے کیمروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس کشتی میں ایک سو تین عورتیں، اٹھانوے بچے اور چھیاسی مرد سوار تھے۔کشتی ڈوبنے سے ہونے والے بڑے جانی نقصان پر عراق کے وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی دریائے دجلہ میں سیاحتی کشتی غرق ہونے کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ، عراق کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی ملک اٹلی میں ڈرائیور نے اسکول کے 51 طالب علموں سے بھری بس کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 12 بچے جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے قرب اسکول وین ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگا دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 12 طالب علم معمولی زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے پہلے بچوں کو چاقو دکھاکر ڈرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر اس نے بس پر آتشگیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس کے شیشے توڑ کا بحفاظت نکالا، جبکہ اس دوران بارہ بچے جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری کارروائی نہ کی جاتی تو بہت برا سانحہ ہوجاتا، اور درجنوں بچے لقمہ اجل بن جاتے۔گرفتار ملزم اسکول کے بچوں کو غیرنصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں میلے میں لےجارہا تھا کہ اسی دوران اس نے معصوم بچوں کی جان لینے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ ڈرائیور کے خلاف ماضی میں بھی جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں، نشے میں دھت گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں25مومنین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔افغان وزارت صحت کے حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 25 شیعہ مومنین شہید اورسیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں کارتہ سخی کے علاقے میں 3 مارٹر گولے گرے جس کی وجہ سے یہ کئی شہادتیں ہوئیں۔افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ شہید و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’سی آر پی ایف کےے 3 اہکار اس وقت مارے گئے جب ان کے ساتھی نے غصے میں فائرنگ کردی۔ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل اجیت سنگھ نے ادھم پور کے علاقے بٹل میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں 3 افراد کو قتل کیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ’یہ واقعہ اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان کسی معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد رونما ہوا‘۔مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پی ایم کے سنہا کا کہنا تھا کہ ’اہلکار نے خود پر بھی فائر کیا لیکن وہ بچ گیا اور اسے ادھم پور کے فوجی ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا گیا‘۔ادھر ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے مرنے والے 3 سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب بھارتی فوج نے باندی پورہ اور بارہ مولہ اضلاع کا بڑے پیمانے پر محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کیا۔قابض بھارتی فوج نے علاقے ک محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور داخلی و خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں کے حملے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر زیادرت قادر بخش پرکانی نے کہا کہ آج صبح زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح دہشت گردوں نے لیویز کی چوکی پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں چوکی پر موجود تمام لیویز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
شہید اہلکاروں کی لاشیں سنجاوی کے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد لیویز سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے واردات پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔شہید اہلکاروں میـں مہتاب الدین، سپاہی عبدالحکیم، سپاہی فقیر محمد، سپاہی محمد عثمان، سپاہی عبدالشکور اور سپاہی داد محمد شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے لیے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورس بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، جس میں بیرونی مداخلت اور پاکستان مخالف قوتوں کا ہاتھ واضح طور پر نظر آتا ہے۔تاہم ان عناصر اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف آپریشن کیے جارہے ہیں، جس میں ہزاروں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطین کے شہر نابلس کے نزدیک مذہبی عبادگاہ کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ راعد حمدان اور 20 سالہ زیاد نوری کے نام سے ہوئی ہے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان حکومت نے سرحد پر اپنے فرائض انجام دینے والے 58 فوجیوں کی طالبان کے ہاتھوں یرغمال ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ چند روز سے افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری تھی اس کے دوران فوجیوں نے پڑوسی ملک ترکمانستان میں بھی ان کا پیچھا بھی کیا جس پر ترکمانستان نے فوجیوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔افغانستان وزارت دفاع نے کئی دنوں سے افغان صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغب میں جاری لڑائی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے بعد بیان جاری کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بدقسمتی سے 58 بارڈر سیکورٹی جوانوں کو دشمن نے یرغمال بنا لیا، افغان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ان فوجیوں کی رہائی تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے اب تک کی سب سے بڑی تعداد یعنی 150 فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بادغیس میں جاری آپریشن کے دوران ایک ہفتے میں 16 فوجی ہلاک جبکہ 190 فوجیوں کو یرغمال بنایا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر کے روز کو افغان فوجیوں کا ایک پورا دستہ یا تو یرغمال بن گیا یا ہلاک ہوگیا۔افغان پولیس کمانڈر صالح محمد مباریز کے مطابق بالا مرغاب شہر میں چند دن سے طالبان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان لڑائی جاری تھی جس کے نتیجے میں ہفتے کہ روز 50 فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ 100 فوجیوں نے ترکمانستان کی سرحدی علاقے میں طالبان کا پیچھا کیا تھا جس پر انہیں واپس آنے پر مجبور کردیا گیا تھا۔اس بارے میں کمپنی کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ حبیب اللہ نے تصدیق کی کہ ترکمانستان نے طالبان کو کہا کہ ہم آپ کو فوجیوں کے ہتھیار جبکہ افغان حکومت کو فوجی واپس کردیتے ہیں لیکن طالبان نے ہتھیار افغان حکومت جبکہ فوجی ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی رضا فورس اورفوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں کارروائی کرتے ہوئے12 سعودی اور آلہ کار فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔دوسری جانب یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا اس حملے میں نجران میں السدیس اڈے کو بھی نشانہ بنایا ۔ یمنی فورسز نے کل بھی 5 میزائل سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر داغے تھے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں سکیورٹی فورسزنے زبردست کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 45 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں سے کافی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔