اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے، وزیراعظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کرے گا۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ بھارتی قیادت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور وہاں برقرار خوف کی فضا سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی جھوٹا آپریشن کرنے کی کوشش کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے داخل ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد بھارت کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے دعوے متوقع تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جی-7 اجلاس سے قبل فرانس کے دورے پر ہیں۔اس سے قبل 21 اگست کو نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے آپریشن کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کو ردعمل دینے پر مجبور کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا تھا کہ ’ اس وقت 2 ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button